کاروار 26/اکتوبر(ایس او نیوز) کاروار میونسپالٹی کی حدود میں رہنے اوربی پی ایل راشن کارڈ رکھنے والے غریب مریضوں کو علاج و معالجہ کی مد میں مالی تعاون دیا جائے گا۔اس سلسلے میں ضرورتمند اپنی تمام تفصیلات اور علاج و معالجے کے بل کے ساتھ 14/نومبر تک کاروار میونسپالٹی میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ واضح رہے کہ درخواست گزار کی سالانہ آمدنی 2.5لاکھ روپے سے کم ہونا چاہیے۔اور جس اسپتال میں علاج و معالجہ ہواہے وہاں پر " یشسوینی اسکیم"لاگو رہنا چاہیے۔درخواست کے ساتھ ذات اور انکم سرٹفکیٹ ہونا ضروری ہے۔